glasgow hookups hookup Millerton my senior hookup reviews pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ، پی ٹی آئی نہیں چاہتیں پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ بنیں: چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نہیں چاہتیں کہ چوہدری پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنیں۔

ذرائع کے مطابق یہ بات لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے ساتھ گزشتہ روز ہوئی ملاقات کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا دلچسپ پہلو سامنے آ گیا جس کے دوران چوہدری پرویز الہٰی کی شیروانی کا بھی تذکرہ ہوا۔

حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے حزب اختلاف کی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ رکنِ جماعتِ اسلامی نے چوہدری شجاعت سے سوال کیا کہ کیا آپ چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی شیروانی پہنا رہے ہیں؟

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شجاعت اس سوال پر ہلکا سا مسکرائے اور دل چسپی ظاہر کی۔

رکن نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا چوہدری پرویز الہٰی کی وزراتِ اعلیٰ کی شیروانی تیار ہو گئی ہے؟

ذرائع کے مطابق اس سوال پر چوہدری شجاعت نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دونوں نہیں چاہتیں کہ پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کو خدشہ ہے کہ جو لوگ ان جماعتوں میں گئے ہیں وہ واپس ق لیگ میں نہ آ جائیں۔

سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق آج مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی عیادت کریں گے۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ ان دونوں جماعتوں کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ق لیگ دوبارہ سے بہت مضبوط نہ ہو جائے۔

ق لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ معاملہ طے ہو تو شیروانی تیار ہونے میں کون سا وقت لگتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.