پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

نیگلیریا خطرناک ہے، بچاؤ کا واحد حل پانی میں کلورین کا شامل ہونا ہے، نگراں وزیر صحت سندھ

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ہے کہ نیگلیریا خطرناک ہے جو پانی کے ذریعے پھیلتا ہے، اس سے بچاؤ کا واحد حل پانی میں کلورین کا شامل ہونا ہے۔

نیگلیریا سے متعلق اپنے بیان میں نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ پانی میں مخصوص کلورینیشن سے نیگلیریا سے بچاؤ ممکن ہے، وضو اور نہاتے ہوئے پانی کو ناک میں ڈالنے میں احتیاط برتیں۔

نگراں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ متعدد مفتیان و علماء کرام اس پر فتوے اور ہدایات دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوئمنگ پولز میں بھی کلورین کی مخصوص مقدار کا لازمی استعمال کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے شہر میں سپلائی ہونے والے پانی میں کلورین کا دوبارہ جائزہ لیں۔

نگراں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ نیگلیریا سے اس سال 9 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، نیگلیریا سے مزید اموات سے بچنے کےلیے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.