نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو اہم ہدایات بھی دی ہیں۔
نیپرا ہیڈ کواٹرز میں ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پر سماعت ہوئی جس میں ڈسکوز بشمول کے-الیکٹرک کے عہدے داران نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی این پی سی سی کی جانب سے ڈیمانڈ سے کم بجلی ملنے پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈسکوز میں لوڈشیڈنگ کی خاص وجہ ناقص گورننس اور منصوبہ بندی کا فقدان ہے۔
نیپرا نے ڈسکوز کو ہدایت کی کہ بجلی ڈیمانڈ کی منصوبہ بندی کرتے وقت موسم کی شدت کو مدِنظر رکھیں۔
اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت کی کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے قبل صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دیں۔
نیپرا نے این پی سی سی کو ہدایت دی کہ وہ اپنی پلاننگ میں مزید بہتری لائے۔
اتھارٹی نے سی پی پی اے کو پاور پلانٹس کی ادائیگی کے معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
Comments are closed.