hookup hotshot mature cctv grindr hookup tampa gay hookup apps nz cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپرا کی بجلی 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کی منظوری اپریل سے جون 2021ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

ترجمان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 5 روپے 18 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

نیپرا کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کی حتمی منظوری کی صورت میں صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف مل سکے گا۔

ترجمان نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کی یہ منظوری کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.