جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

نیپرا کا این ٹی ڈی سی پر ایک کروڑ کا جرمانہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)  پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا کہنا ہے کہ جرمانہ لال پیر اور پاک جن پاور پلانٹس کی لوڈنگ حد میں نظر ثانی پر کیا گیا۔

ریگولیٹر کے مطابق لوڈنگ کی حد میں نظر ثانی سے بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 

نیپرا کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی سے مؤقف میں تبدیلی کی وجوہات کے لیے استفسار کیا، این ٹی ڈی سی اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔

ریگولیٹر کے مطابق نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

اس اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ این ٹی ڈی سی شوکاز کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا، این ٹی ڈی سی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.