
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 6 روپے 40 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔
نیپرا کے مطابق چار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
نیپرا فیصلے کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2021ء کی سہ ماہی کے تحت 6 روپے 49 پیسے جبکہ اپریکل سے جون 2021ء کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1 روپے 33 پیسے بجلی مہنگی کی گئی۔
جولائی سے ستمبر 2021ء کی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 95 پیسے کمی کی گئی۔
جنوری سے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 47 پیسے سستی کی گئی۔
کےالیکٹرک صارفین کے لیے مہنگی بجلی کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔
Comments are closed.