بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اپریل 2022 میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال پاور سیکٹر کی نظرثانی شدہ سبسڈی 1072 ارب روپے رہی۔

اعلامیے کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے۔الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.