جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نیپرا میں کےالیکٹرک لائسنس درخواست پر سماعت کل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کےالیکٹرک کے لائسنس کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک سے بجلی کے لوڈ سے متعلق تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔

نیپرا نے کےالیکٹرک سے لوڈشیڈنگ میں کمی، بجلی کی پیدوار اور فراہمی سے متعلق حکمت عملی بھی طلب کی ہے۔

نیپرا نے استفسار کیا ہے کہ بجلی کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کےلیے کےالیکٹرک کا پلان کیا ہے؟

نیپرا نے سوال کیا کہ صارفین کو سہولتوں کی فراہمی کےلیے کےالیکٹرک اپنے سسٹم میں کیا جدت لائی ہے؟

نیپرا نے کےالیکٹرک سے پوچھا ہے کہ سروس ڈلیوری بہتر بنانے کےلیے مستقبل کا پلان کیا ہے؟ 

نیپرا کا سوال ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ، غیر منصفانہ بلنگ اور مہنگی بجلی سے متعلق شکایات موصول ہوئیں، کےالیکٹرک نے ان مسائل کےحل کےلیے کیا اقدامات کیے؟

نیپرا نے کےالیکٹرک سے استفسار کیا کہ کیا کےالیکٹرک نے نجکاری کے متعین کردہ اہداف حاصل کیے؟ کےالیکٹرک صارفین کے تحفظ کےلیے سائبر سیکیورٹی اقدامات کیے گئے؟

نیپرا نے تفصیلات مانگی ہیں کہ کے الیکٹرک مستقبل میں وفاق سے کتنی بجلی لے گی؟۔

کےالیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023ء میں ختم ہوگئی تھی، نیپرا نے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.