نیپرا نے سردیوں میں صارفین کے لیے بجلی پیکیج کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے سردیوں میں بجلی پیکیج سے متعلق وزارت توانائی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق بجلی کے پیکیج پر اطلاق یکم نومبر سے 28 فروری2021 تک ہو گا، ماہانہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال پر فی یونٹ بجلی 12.96روپے ملے گی، اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ بجلی 12.96روپے کی ہو گی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے موسم سرما کے پیکیج کا اطلاق پورے ملک کے لیے ہوگا، پیکیج سے گھریلو، کمرشل اور جنرل سروسز کے شعبے مستفید ہو سکیں گے۔
Comments are closed.