جمعہ 25؍ذوالحجہ 1444ھ14؍جولائی 2023ء

نیپرا ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کی اطلاعات ہیں، امتیاز شیخ

سندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نیپرا ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترامیم پر صوبوں کو شدید تحفظات ہیں جنہیں دور کیے بغیر آرڈیننس ناقابلِ قبول ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترامیم سے صوبوں کی حق تلفی ہوگی۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ ترامیم سے قبل اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.