نیپال میں لاپتہ ہونے والے نجی ایئرلائن کے طیارے کا ملبہ مل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں سوارتمام افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کچھ لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
گزشتہ روزلاپتہ ہونے والے طیارے میں 22 افراد سوار تھے جن میں 19مسافر اورعملےکے3 ارکان شامل تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4 بھارتی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔
خیال رہے کہ جو پوکھرا ایئرپورٹ سے پرواز کے 16 منٹ بعد نیپال کے شہر شیکھا پر 12835 فٹ کی بلندی پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کہ طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
Comments are closed.