منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

نیٹ فلکس نے اسکوئیڈ گیمز 2 کی ریلیز کا اعلان کر دیا

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مقبول ترین ویب سیریز ’اسکوئیڈ گیمز‘ کے دوسرے سیزن کا اعلان ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موت اور زندگی کے درمیان جاری جنگ پر مشتمل سنسنی سے بھرپور اس سیریز کا نیا سیزن ’اسکوئیڈ گیمز : دا چیلنج‘ ریئلٹی شو ’اسپن آف‘ کے فارمیٹ پر بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار اس گیم سیریز میں ایک نیا ٹوئسٹ بھی موجود ہے جو ناظرین کے رونگٹے کھڑے کردے گا۔

نئی سیریز کی کہانی 456 امیدواروں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی اور موت کی خوف ناک جنگ لڑیں گے اور جیتنے والے کو 4.56 ملین ڈالرز کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی سیریز کی ریلیز کب ہوگی فی الحال اس کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے تاہم نیٹ فلکس کے مطابق اس کا پریمیئر نومبر میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2 برس قبل ’اسکوئیڈ گیمز‘ کا پہلا سیزن ریلیز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھے اور پسند کئے جانے والی سیریز بن گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.