بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیٹو چیف کی کابل بم دھماکے کی مذمت، متاثرین سے اظہار ہمدردی

نیٹو نے کابل میں آج ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے نیٹو سیکریٹری جنرل جین اسٹولٹن برگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ کابل میں ہونے والے دہشتگردانہ اور ہولناک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس حملے میں متاثر ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام دلی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہی اہم ترین کوشش ہے کہ اپنے اور جتنے لوگوں کو بھی تحفظ کے ساتھ وہاں سے نکالا جا سکے، انہیں جلد نکالا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.