نیٹو نے گزشتہ روز اپنے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال توسیع کر دی۔
اسٹولٹن برگ ناروے کے سابق وزیراعظم ہیں اور وہ 2014 سے نیٹو سیکیورٹی اتحاد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
ان کی مدت ملازمت میں پہلے ہی تین بار توسیع کی جاچکی ہے۔
اس فیصلے کا مطلب نیٹو کی پالیسی کا تسلسل ہے، 31 رکنی سیکیورٹی اتحاد کو روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کا چیلنج درپیش ہے۔
جینز اسٹولٹن برگ کی مدت ملازمت میں یکم اکتوبر 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔
Comments are closed.