پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

نیٹو سیکریٹری جنرل کا اتحادی ممالک کو اسلحہ کی پیداوار بڑھانے پر زور

نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد اسلحہ کے ذخیرے میں اضافے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

نیٹو وزرائے دفاع کے دو روزہ اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین میں اسلحہ کا استعمال ہماری شرح پیداوار سے کہیں زیادہ ہے۔

برسلز کے نیٹو ہیڈکوارٹرز میں بات کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہماری دفاعی صنعت دباؤ کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے کیلیبر کے ہتھیاروں کی تیاری 12 مہینے سے بڑھ کر 28 مہینے میں ہو رہی ہے، آج دیے گئے آرڈر ڈھائی سال بعد فراہم ہوسکیں گے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو نے اپنے اسلحہ ذخائر کا غیر معمولی جائزہ لیا ہے، پچھلے 8 برس سے یورپی اتحادی اور کینیڈا لگاتار پیداوار بڑھا رہے ہیں جبکہ 350 ارب ڈالر اضافی بھی خرچ کیے جاچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.