بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

نیو کراچی: 2 فیکٹریوں میں آگ لگ گئی

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع 2 فیکٹریوں میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 فائر ٹینڈر دونوں فیکٹریوں میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فیکٹری میں کپڑے کا گودام ہے، جبکہ دوسری فیکٹری میں موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنتے ہیں۔

کراچی کے علاقے احسن آباد میں گتے کی فیکٹری منہدم ہوگئی، متاثرہ فیکٹری میں گزشتہ روز آگ لگی تھی۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ واٹر بورڈ کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو واٹر ٹینکر بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں فیکٹریوں میں لگنے والی آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.