بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیو کراچی کی صباء کا مبینہ قاتل گرفتار

کراچی کے علاقے نیو کراچی بلال کالونی میں لڑکی صباء کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم غضنفر نے 14 دسمبر کی صبح 25 سالہ صباء کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل چھری بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم کا پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ صباء نے محلے میں فلاحی تنظیم بنائی ہوئی تھی، صباء کا سوشل ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا۔

ملزم کا پولیس بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ صباء کی شہرت سے جلن ہوتی تھی اس لیے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو صباء دختر اسلم کو نیو کراچی میں اس کے گھر کے قریب دفتر جاتے ہوئے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.