hookup Telford Pennsylvania hookup Longmeadow bbw hookups app gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیو کراچی: ویڈیو کی مدد سے بائیک لفٹرز گینگ گرفتار

نیو کراچی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بائیک لفٹرز گینگ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 9 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔

بائیک لفٹر ملزمان میں گروہ کا سرغنہ خالد حسین، محمد ریحان اور محمد سلیم شامل ہیں۔

ملزم خالد حسین عادی مجرم ہے جو پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

لاہور میں اینٹی وہیکلز لفٹنگ اسٹاف نے چابی کے بغیر اسٹارٹ ہونے والی گاڑیاں چرانے والا گروہ پکڑ لیا

گرفتار ملزم خالد حسین کے پاس سے 5 چوری کی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری ہوئیں۔

موٹر سائیکلیں چوری ہونے کے مقدمات بھی ان تھانوں میں درج ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.