نیو کراچی منی زوپارک میں بندر پنجرے سے باہرآگیا۔
منی زو پارک کے پنجرے سے بندرکے باہر آنے پر چڑیا گھر میں بھگدڑ مچ گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور لوگوں نے بندر پکڑکر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں کراچی کی سڑکوں پر ایک شتر مرغ کو بھی گشت کرتے دیکھا گیا تھا جسے بعد میں شہریوں نے پکڑ کر ریسکیو حکام کے حوالے کردیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.