امریکا کی ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن کی مسجد کے امام پر حملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
اس حوالے سے نیو جرسی پولیس حملہ کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں کرسکی۔
حملہ آور 32 سالہ صریف زوربہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ پیٹرسن شہر کی عمر مسجد کے امام پر فجر کی نماز کے دوران حملہ ہوا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور نے امام پر چاقو کے کئی وار کیے، نمازیوں نے امام کی جان بچائی۔
ادھر پیٹرسن شہر کے میئر نے اس واقعہ کے بعد مسجد کے باہر پولیس کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.