اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

نیویارک کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 38 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

امریکی شہر نیویارک کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے حادثے میں 38 افراد زخمی ہوگئے۔ عمارت کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے بچایا۔

آگ لگنے کے حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ میں آگ لیتھیم آئن بیٹری کے باعث لگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مین ہیٹن کی ایسٹ 52 ویں اسٹریٹ پر موجود ایک اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل پر آگ لگی، جس میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

امکان ہے کہ عمارت میں آگ لیتھیم آئن بیٹری کی وجہ سے لگی، جس کا استعمال الیکٹرک بائیکوں میں کیاجاتا ہے۔

حکام کا خیال ہے کہ جس اپارٹمنٹ میں آگ لگی وہاں کا ایک رہائشی عمارت میں بائیک کی مرمت کر رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.