نیویارک میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہوئی۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران سے قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔
وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران مند سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح مثبت پیشرفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مند بارڈر مارکیٹ جیسے اقدامات سرحدی علاقوں کی اقتصادی ترقی میں معاون ہوں گے۔
نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کو اپنے جغرافیائی محل وقوع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
Comments are closed.