نیویارک کے ایک مندر کے باہر نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کو ہتھوڑے مار کر توڑ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ملزم نے گاندھی کے مجسمے پر ہتھوڑے مارے جبکہ چند منٹ بعد 6 نامعلوم افراد نے مجسمے پر لاتیں اور ہتھوڑے مار کر اسے گرایا۔
مجسمے پر اسپرے پینٹ سے نازیبا الفاظ بھی لکھے گئے۔
واضح رہے کہ اسی مجسمے کو دو ہفتے پہلے بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔
نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments are closed.