جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

نیویارک میں موسم سرما کی پہلی برف باری

امریکا کی ریاست نیویارک میں موسم سرما کی پہلی برف باری جہاں لوگوں کے چہرے کھل اٹھے وہیں موسم سرد ہوگیا۔

نیویارک کے سینٹرل پارک اورٹائم اسکوائر میں بھی ہرچیز نے برف کی چادر اوڑھ لی۔

نیویارک میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اتوار تک بفلو شہر میں 4فٹ تک برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ ہر گھنٹے تین انچ تک برف پڑسکتی ہے ۔

ریاست کی گونر کیتھی ہوکل نے مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی  ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.