بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوکلئیر پاور پلانٹس کی سیفٹی و مرمت انتہائی معیاری ہے، ترجمان اٹامک انرجی کمیشن

گزشتہ ہفتہ بجلی کے بلیک آؤٹ کے بارے میں جاری انکوائری رپورٹ پر ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے نیوکلئیر پاور پلانٹس کی سیفٹی اور مرمت انتہائی معیاری ہے۔

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس میں کے ٹو اور کے تھری کی غیر معیاری مرمت کا تاثر قطعی درست نہیں۔

ملک کے جنوبی حصے میں 13 اکتوبر کو بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ انکوائری رپورٹ میں وجوہات سامنے آگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کے بریک ڈاؤن کی وجہ سےخود کے ٹو اور کے تھری پلانٹس پر برا اثر پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترسیلی نظام کی ذمہ داری اٹامک انرجی کی نہیں، اس ترسیلی نظام کو بچھانے اور مرمت کرنے کا کام این ٹی ڈی سی کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسمیشن لائن کا بچھانا اور مرمت این ٹی ڈی سی کی ذمہ داری ہے، اس کا تعلق ٹرانسمیشن لائن سے نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.