بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں، ان سے کیوں لڑوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں، ان سے کیوں لڑوں گا، اس لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا، حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے، کوئی ڈر نہیں ہے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل کو کمزور کرنے کا مطلب دشمن کو مضبوط کرنا ہے، میں نے کون سی ریڈ لائن عبور کی ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے بغیر ملک بحران سے نہیں نکلے گا، تگڑی عوامی حکومت بنے گی تو معیشت چلے گی، ان حکمرانوں سے تو کوئی بات کرنے کو بھی تیار نہیں، ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی تو یہ ملک کا اور نقصان کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے کیا ہے میں تو اور انتظار کرلوں گا، نقصان ملک کا ہوگا، ان چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، جو بات کرنا چاہتا ہے دروازے کھلے ہیں، کوئی لڑائی نہیں ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والوں نے11 سو ارب روپے کا این آر او لیا، نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.