نیوزی لینڈ میں چھ ماہ بعد کورونا کی مقامی منتقلی کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
وزیراعظم نے کل سے ملک بھر میں تین روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جبکہ آکلینڈ میں لاک ڈاؤن سات روز تک رہے گا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ڈیلٹا ویرنٹ کے باعث آنے والے دنوں میں کورونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے جبکہ حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو ویکسین لگوانے پر زور دیا ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا کے 452 کیس اور ایک شہری کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
Comments are closed.