
نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کیرنز نے فالج حملے کے 4 ماہ بعد بغیر سہارے کھڑے ہونا شروع کردیا ہے۔
سابق آل راؤنڈر کرس کیرنز نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پہلی مرتبہ بغیر سہارے کھڑا ہوا ہوں، میرا ری ہیب میں بہترین دن رہا ہے۔
واضح رہے کہ 4 ماہ قبل دل کے آپریشن کے دوران کرس کیرنز پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے سبب ان کی ٹانگیں مفلوج ہوگئی تھیں ۔
اُس وقت ڈاکٹرز کے حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ کرس کیرنز کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم صحت کی بحالی میں طویل وقت لگے گا۔
Comments are closed.