بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ بریسویل ایڑھی کی انجری کے باعث 6 سے 8 مہینے کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

مائیکل بریسویل ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کی جمعرات کو انگلینڈ میں سرجری ہو گی، سرجری کے بعد ان کا طویل ری ہیب شروع ہو گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ طویل ری ہیب کی وجہ سے بریسویل اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

نیوزی لینڈ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

کیوی کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ مائیکل بریسویل کا انجرڈ ہونا ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کے ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ہیں۔

واضح رہے کہ کپتان کین ولیمسن کی پہلے ہی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے، وہ گھٹنے کی سرجری کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.