پیر 3 شوال المکرم 1444ھ24؍ اپریل 2023ء

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، محمد حارث قومی اسکواڈ میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی نے محمد حارث کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

پی سی بی کے مطابق محمد حارث کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کےلیے شامل کیا گیا۔

محمد حارث کی شمولیت کے بعد پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ 17 ممبران پر مشتمل ہوگیا۔

واضح رہے کہ محمد حارث کی شمولیت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں دو وکٹ کیپر بیٹر شامل ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.