قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اپنی پریکٹس پراعتماد کرتا ہوں اور اپنی قوم کیلئے پرفارمنس کا سوچتا ہوں۔
محمد رضوان نے شارجہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرکٹ میرا جنون اور میرا سب کچھ ہے، کرکٹ کے علاوہ میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں، میں ہر وقت کرکٹ کے بارے میں سوچتا ہوں ۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہوا ہے، سب سے پہلے پریکٹس جو سب سے مختلف ہو، میں مشکل سے مشکل پریکٹس کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیم میرے خلاف کیا پلان بنا سکتی ہے اس پر فوکس کرتا ہوں، پرفارمنس کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار کرتا ہوں ۔
رضوان نے کہا کہ تیسری چیز ایمانداری ہے اسی ایمانداری کو پریکٹس میں لیا جائے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔
Comments are closed.