download hello vietnam queen without a crown ran chat find new girlfriend app xyxy

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز آؤٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سرفراز احمد اور صہیب مقصود باہر ہوگئے۔ 

قومی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت کپتان بابراعظم کریں گے، جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ سمیت زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، شاداب خان، عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر اسکواڈ میں شامل ہیں۔ 

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ون ڈے سیریز ہوگی اس لیے ون ڈے اسکواڈ پر مشاورت مکمل کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.