نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ عبدالرحمٰن کی نگرانی میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عبدالرحمٰن اس سیریز میں گرانٹ بریڈ برن کے اسسٹنٹ ہوں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمے داریاں عمر گل نبھائیں گے جو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی بولنگ کوچ تھے۔
ذرائع کے مطابق عمر گل کل پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور کیمپ میں عبدالمجید ہی فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک 11 اپریل کو کیمپ میں اپنی ذمے داری سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 14اپریل سے لاہور میں شروع ہورہی ہے۔
Comments are closed.