نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کےلیے اسلام آباد پولیس نے کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی کےلیے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کےلیے وسائل اور اخراجات کی فراہمی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ آٹا فراہمی، مردم شماری، رمضان ڈیوٹی پر نفری پہلے ہی مصروف ہے۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وزارت داخلہ سے وسائل کی فراہمی کی درخواست کردی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو وسائل مہیا ہونے پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی فراہمی کے بعد مہمان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے انتظامات ممکن بنائیں گے۔
Comments are closed.