جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ ون ڈے سیریز کیلئے کراچی پہنچ گیا

پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔ 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی دبئی کے راستے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچے ہیں، ان کا کراچی ایئر پورٹ پر حکام نے استقبال کیا۔

کیوی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل پہنچایا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان مزید تاخیر ہو گئی، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔

شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز 9 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.