آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ افغانستان سے کھیلے گی، جس میں بیٹر ڈیرل مچل کی واپسی کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیرل مچل فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیلا تھا۔
ڈیرل مچل نے پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف تین ملکی سیریز کے میچز بھی نہیں کھیلے تھے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل نیوزی لینڈ کا میلبرن میں افغانستان کے خلاف میچ ہے۔
Comments are closed.