بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ نے شرح سود میں اضافہ کردیا

امریکا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی شرحِ سود میں اضافہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ نے شرحِ سود 50 بیسز پوائنٹس بڑھا دی ہے۔

ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کی جانب سے شرحِ سود کو 2.50 فیصد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مسلسل چھٹی بار شرحِ سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا میں شرحِ سود میں اچانک غیرمعمولی اضافہ کیا گیا تھا۔

امریکا میں مہنگائی قابو کرنے کے نام پر شرحِ سود 0.75 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1994ء کے بعد پہلی بار شرحِ سود میں اس قدر اضافہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.