نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے ہرا کر تین میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ ٹم سیفرٹ میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنزبنائے۔
کوشال مینڈس نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، کوشل پریرا 33 اور پتھم نسانکا نے 25 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں میزبان ٹیم نے پُراعتماد آغاز کیا، ٹم سیفرٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار 88 رنز اسکور کر کے کیویز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
کپتان ٹام لیتھم نے 31 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ نے ہدف ایک گیند قبل 6 وکٹوں پر حاصل کر کے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
Comments are closed.