نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو پہلے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 44 رنز سے شکست دے دی۔
ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 7 وکٹ پر 239 رنز بنائے۔
اس دوران ویل ینگ نے 105 اور ٹام لیتھم نے 92 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔
بارش کے باعث بنگلادیشی ٹیم کو 30 اوورز میں 245 رنز بنانے کا ہدف ملا لیکن وہ 9 وکٹ پر صرف 200 رنز ہی بناسکی۔
ویل ینگ کو شاندار سنچری اور 2 کیچز پکڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments are closed.