نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک رن سے تاریخی شکست دے دی۔
میزبان نیوزی لینڈ نے فالو آن ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پلیئر آف دی میچ اور انگلینڈ کے ہیری بروک پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 258 رنز کا ہدف دیا تھا، مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 256 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 95 رنز بنائے، بین فوکس 35 اور بین اسٹوکس 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے نیل ویگنر نے 4 اور ٹم ساؤتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز 435 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 209 اور فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 483 رنز بنائے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 1 رن سے میچ جیتنے کا دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل جنوری 1993ء میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرایا تھا۔
نیوزی لینڈ فالو آن کے بعد ٹیسٹ جیتنے والی تیسری ٹیم ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے دو مرتبہ، بھارت نے ایک مرتبہ فالو آن کے بعد کامیابی حاصل کی۔
آخری مرتبہ بھارت نے مارچ 2001ء میں فالو آن کے بعد فتح حاصل کی تھی۔
Comments are closed.