سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی دعوت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم بھیجنے کی ابتدائی طور پر ہامی بھرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ میں سہ فریقی ٹورنامنٹ میں ٹیم بھیجنے کے لیے کوشش جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے ابتدائی طور پر 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہامی بھرلی، جبکہ سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 3 ملکی سیریز کی یہ پیشکش آئی سی سی میٹنگ کے دوران کی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سیریز کے خواہشمند ہیں۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے پاکستان اور بنگلادیش کیساتھ 3 ملکی سیریز کا خواہشمند ہے۔
Comments are closed.