بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے 22 سیاحوں کی ہلاکت سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی

نیوزی لینڈ کے جزیرے پر 2019 میں آتش فشاں کے اچانک پھٹنے سے 22 سیاحوں کی ہلاکت سے کچھ لمحے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں سیاح کو وائٹ آئی لینڈ جزیرے کے آتش فشاں کے دہانے کے قریب ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 آتش فشاں سے راکھ بلند ہوتا دیکھ کر سیاح ایک دوسرے کی توجہ اس جانب دلاتے ہیں اور جان بچانے کے لیے بھاگنا شروع کر دیتے ہیں۔

ویڈیو جزیرے کے مالک اور ٹور آپریٹر کے خلاف سیاحوں اور عملے کی نامناسب حفاظت کے الزامات کے مقدمے کی سماعت کے دوران چلائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.