بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ سے شکست، سابق بھارتی کھلاڑی اپنی ٹیم پر برس پڑے

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹرز اپنی ٹیم پر برس پڑے۔ 

ماسٹر کلاس بیٹسمین سنیل گواسکر نے کہا کہ فائنل الیون ہی درست نہیں، اس لیے یہ سب کچھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔

مائیکل وان نے کہاکہ بھارت کو اپنے کھلاڑیوں کو دیگر ممالک کی لیگز کھیلنے کی اجازت دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں دعا کرنی ہوگی کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسا نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے، ایسے میں افغانستان ٹیم کا جیتنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔

سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم صرف ٹیم سلیکشن کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھے اسٹروک نہ کھیلنے کی وجہ سے ہارے۔

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر اس کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر کردیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.