نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتطامات کے جائزے کے لیے سیکیورٹی ماہرین پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بورڈز نے انتظامات کے جائزے کے لیے سیکیورٹی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں، سیکیورٹی انتطامات کے جائزے کے لیے سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سینئر گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔
سیکیورٹی ایکسپرٹس کل سے اپنے کا م کا آغاز کریں گے، اس دوران سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ایکسپرٹس راولپنڈی بھی جائیں گے، جہاں پنجاب اور وفاق کے ادارے انہیں بریفنگ بھی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ریگ ڈیکاسن 27 اگست کو واپس چلے جائیں گے جبکہ ڈیوڈ سینئر انگلینڈ ویمنز ٹیم کے دورے تک پاکستان میں رہیں گے۔
Comments are closed.