جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

نیوزی لینڈ، مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، بعد میں حملہ آور بھی مردہ حالت میں پایا گیا۔

آکلینڈ میں واقعہ زیر تعمیر عمارت میں پیش آیا، حملہ آور کی عمر 24 سال بتائی گئی ہے۔

حملہ آور کی شناخت اور حملے کا مقصد اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

واقعہ آج سے شروع ہونے والے ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر پیش آیا۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں، میچ معمول کے مطابق ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.