بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے سیکیورٹی ایکسپرٹس کا لاہور و راولپنڈی میں کام مکمل

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے پاکستان سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آنے والے سیکیورٹی ایکسپرٹس نے لاہور اور راولپنڈی میں اپنا کام مکمل کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے ستمبر جبکہ انگلینڈ کی مینز اور ویمنز ٹیموں نے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سنئیر پاکستان آئے ہوئے ہیں، انہوں نے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں اپنا کام مکمل کرلیا ہے، سیکیورٹی ماہرین نے ہوٹل اور وینیوز پر انتطامات کا جائزہ لیا، صوبائی اور وفاقی اداروں نے انہیں بریفنگز بھی دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن کا پاکستان میں قیام بڑھ گیا ہے، وہ راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، جس کی راولپنڈی آمد 11 ستمبر کو شیڈول ہے۔

پہلے رگ ڈیکاسن کی واپسی جمعہ کو طے تھی۔ جبکہ ڈیوڈ سنئیر انگلینڈ ویمن ٹیم کے دورے کے اختتام تک قیام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.