ابوظبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ کیوریٹر موہن سنگھ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔
شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی کے کیوریٹر کی پراسرار موت واقع ہوئی ہے، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے آج کے میچ کی پچ بھی اسی کیوریٹر نے بنائی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی پچ تیار کرنے والے کیوریٹر موہن سنگھ نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔
موہن سنگھ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت سے متعلق مکمل حقائق تاحال سامنے نہیں آ سکے ہیں اور انتظامیہ نے موہن سنگھ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موہن گزشتہ 18 سال سے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ کیوریٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 جاری ہے جہاں آج ابوظبی افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔
Comments are closed.