بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

نیلسن منڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، کراچی کے انڈر19 پلیئرز جنوبی افریقہ جائیں گے

نیلسن منڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کراچی کے انڈر 19 پلیئرز اگست میں جنوبی افریقہ جائیں گے۔

جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر اور قونصل جنرل نے کراچی میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ 

اس دوران بتایا گیا کہ پلیئرز کے انتخاب کےلیے مئی کے تیسرے ہفتے میں ٹرائلز ہوں گے، ٹرائلز میں ابتدائی طور پر 60 کھلاڑی منتخب ہوں گے۔

منتخب کھلاڑیوں کی چار ٹیمیں بنائی جائیں گی، چار ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد دورے کے حتمی اسکواڈ کا انتخاب ہوگا۔

اس دوران سرفراز احمد نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کےلیے اوپن ٹرائلز ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.