بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

نیشنل گیمز کے سیلنگ ایونٹ کراچی میں ہوں گے

نیشنل گیمز کے سیلنگ کے ایونٹ کراچی میں ہوں گے جس کا آغاز 19 مئی سے کلفٹن بیچ پر ہوگا جبکہ فائنل راؤنڈ پی اے ایف بیس کورنگی پر کھیلا جائے گا۔

یوں تو نیشنل گیمز کوئٹہ میں جاری ہیں لیکن اس کے سیلنگ کے ایونٹ 2 مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔

پاکستان سیلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری طارق اکرام نے جیو نیوز کو بتایا کہ سیلنگ ایونٹ کا پہلا مرحلہ 19 سے 24 مئی تک کلفٹن پیچ پر ہوگا جبکہ فائنل راؤنڈ 25 سے 27 مئی تک پاکستان ایئر فورس کے تحت کورنگی بیس میں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.