34 ویں نیشنل گیمز میں 386 مجموعی میڈلز کے ساتھ آرمی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آرمی نےمقابلوں میں اب تک 186 گولڈ، 121 سلور اور 61 برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ واپڈا کا دستہ 98 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
واپڈا نے مجموعی 263 میڈلز حاصل کیے ہیں جن میں 89 سلور اور 76 برانز میڈلز شامل ہیں۔
نیوی نے اب تک 28 گولڈ، 32 سلور اور 48 برانز میڈل جیتے ہیں جبکہ ایئر فورس نے8 گولڈ، 23 سلور اور34 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔
ایچ ای سی نے 8 گولڈ، 17 سلور اور 84 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں، سندھ کا دستہ صوبوں کی فہرست میں سب سے آگے، چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔
سندھ نے اب تک چار گولڈ، 16 سلور اور 21 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں، کے پی نے 4 گولڈ، 6 سلور اور 21 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔
پنجاب کے ایتھلیٹس نے تین گولڈ، 11 سلور اور 49 برانز میدلز جیتے ہیں، ریلویز نے تین گولڈ، آٹھ سلور اور 24 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ بلوچستان نے ان مقابلوں میں اب تک 2 گولڈ، 18 سلور اور 30 برانز میڈلز جیتے ہیں۔
Comments are closed.